کوئٹہ میں خوبانی کا جوس خوب مقبول ہورہا ہے

July 14, 2019

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ایسے میں خوبانی کا جوس خوب پیا جارہا ہے۔

بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈٰی میں 47 ، دالبندین 45 ، کوئٹہ ، تربت 40 ، بارکھان میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تپتی گرمی میں کوئٹہ میں خوبانی کا جوس خوب استعمال ہورہا ہے۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ خوبانی کا جوس گرمی کا مقابلہ کرنے کے ساتھ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔

اُدھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔