ہوم   >  پاکستان

ریکوڈک کیس میں پاکستان پر تقریباً 5.8 ارب ڈالر کا جرمانہ

4 months ago

عالمی بینک نے ریکوڈک کیس میں پاکستان کو پانچ ارب ستانوے کروڑ ڈالر جرمانہ کر دیا۔

عالمی بینک کے سرمایہ کاری سے متعلق ثالثی ٹریبونل کا جاری کردہ فیصلہ پاکستان کو موصول ہو گیا ہے، پاکستان ہرجانے کے فیصلے کو چیلنج کرے گا۔

عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس ( آئی سی ایس آئی ڈی) نے ٹیتھیان کاپر کمپنی کے دعوے پر ریکوڈک کیس میں حکومت پاکستان کوتقریباً 5.8 ارب ڈالر ہرجانے کا فیصلہ سنا دیا۔

آئی سی ایس آئی ڈی کے عائد کردہ ہرجانے کی رقم پاکستان کو چلی اور کینیڈا کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کو ادا کرنا ہوگی۔

پاکستان کی حکومت کو معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر 4ارب ڈالر ہر جانہ جبکہ سود اور دیگر اخراجات کی مد میں پونے 2ارب ڈالر ادا کرنے ہوں گے جو کہ مجموعی طور پر 5.8 ارب ڈالر بنتے ہیں۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں