ہوم   >  پاکستان

گھوٹکی، پانچ افراد نہر میں ڈوب گئے، مظاہرین نے بلاول کا قافلہ روک لیا

3 months ago

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی نہر مسو واہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ڈوب گئے جبکہ 24 گھنٹے گزرنے کے باجود ریسکیو ادارے مدد کو نہ پہنچ سکے۔ گزشتہ شب گھوٹکی میں ایک شخص اپنی بیوی، بہن اور دو بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ تیز رفتاری کے...




سندھ کے ضلع گھوٹکی کی نہر مسو واہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ڈوب گئے جبکہ 24 گھنٹے گزرنے کے باجود ریسکیو ادارے مدد کو نہ پہنچ سکے۔


گزشتہ شب گھوٹکی میں ایک شخص اپنی بیوی، بہن اور دو بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث میرپور ماتھیلو کے قریب موٹر سائیکل نہر میں گرگئی۔


واقعہ کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی شروع کی مگر اندھیرا ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات گئے تک انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیوں کیلئے کوئی نہیں آیا۔


رات گئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا قافلہ اسی راستے سے گزر رہا تھا کہ مقامی افراد نے اس کو روک کر احتجاج کیا اور ریسکیو اہلکاروں کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر بلال کے ہمراہ موجود خورشید شاہ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ امدادی ٹیمیں بھیج دی جائیں گی جس پر لوگوں نے قافلے کو جانے دیا۔


خورشید شاہ کی یقین دہانی کے بعد ڈپٹی کمشنر گھوٹکی بھی خالی ہاتھ موقع پر پہنچے اور کہا کہ ریسکیو آپریشن کیلئے نیوی کی ٹیموں کو بلایا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں