ہوم   >  پاکستان

کلب روڈ کراچی کو ون وے کرنے کا فیصلہ

3 months ago

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی معروف سڑک کلب روڈ کو ’ون وے‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پی آئی ڈی سی، شاہین کمپلیکس اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کی جانب سے آنے والے ٹریفک کو میٹروپول جانے کے لئے کلب روڈ سے گذرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس سلسلے میں کمشنر کراچی کے آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر جنوبی سید صلاح الدین، سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجنیئرنگ بیورو نوید اظہار، ایس پی ٹریفک اسد اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو امتیاز منگی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی ڈی سی سگنل سے میٹروپول تک جانے والے کلب روڈ کو ون وے کیا جائے گا جبکہ کلب روڈ سے ملنے والی شاہراہوں میں بھی ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے بہتری لائی جائے گی۔

کشمنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس اور ٹریفک انجنیئرنگ بیورو سے مشاورت کرلی ہے اور اس کا حتمی فیصلہ کامیاب ٹرائل کے بعد ہوگا جس کیلئے ٹریفک پولیس اور ٹریفک انجنیئرنگ بیورو نے انتظامات شروع کر دئے ہیں۔

اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ ٹریفک انجنیئرنگ بیورو فوارہ چوک اور ایوان صدر کے راونڈ اباؤٹ کو بہتر کر نے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرے گا۔ فوارہ چوک کے راﺅنڈ اباوٹ کی درمیانی جگہ کم کرکے روڈ کو وسیع کیا جائے گا۔ کمشنر نے ٹریفک بیورو اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلہ میں فوری اقدامات کریں اور جلد از جلد منصوبے پر آزمائشی عملدرآمد شروع کریں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں