مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، عالمی سطح پر اضافہ

July 12, 2019

مقامی مارکیٹ میں سونا 400 روپے کمی سے فی تولہ قیمت 81 ہزار 600 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج (جمعہ کو) کو سونا 400 روپے کمی سے 81 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگیا، گزشتہ روز قیمت 1300 روپے بڑھنے کے بعد نرخ تاریخ کی بلند ترطین سطح 82 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر 10 گرام سونا 360 روپے سستا ہونے کے بعد 69 ہزار 942 روپے  پر آگیا۔

مزید جانیے : سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوگیا، فی اونس نرخ 1408 ڈالر پر پہنچ گئے۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 900 روپے جبکہ 10 گرام 771 روپے میں فروخت ہورہی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 15.19 ڈالر ہوگئی۔