پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد پر مبنی ویب سائٹس بند کردیں

July 12, 2019

ملک میں انٹرنیٹ پر فحش اور قابل اعتراض مواد کی روک تھام کا مشن جاری ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ 8 لاکھ 26 ہزار سے زائد لنکس بلاک کردیئے ہیں۔ لنکس میں ویب سائٹس، یو آر ایل، ویڈیوز اور دیگر مواد شامل ہیں۔ ترجمان پی ٹی اے نے مزید واضح کیا کہ چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق مواد بھی بلاک کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پی ٹی اے نے 12 ہزار سے زائد پراکسی ویب سائٹس بھی بلاک کردی ہیں۔ ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ شہری قابل اعتراض مواد کے بارے میں اطلاع  دے سکتے ہیں۔