ہوم   >  پاکستان

وادی نیلم ، رتی گلی جھیل جانے والے سیاحوں کیلئے خوشخبری

3 months ago

آزاد کشمیر میں واقع وادی نیلم کی بلند ترین اور خوبصورت رتی گلی کی سڑک نو ماہ بعد کھلنے والی ہے جس سے سیاحوں کو جھیل تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ محکمہ شاہرات نے 16 کلو میٹر تک سڑک کھول دی ہے جبکہ باقی کی 2 کلو میٹر سڑک اگلے تین روز میں کھل جائے...




آزاد کشمیر میں واقع وادی نیلم کی بلند ترین اور خوبصورت رتی گلی کی سڑک نو ماہ بعد کھلنے والی ہے جس سے سیاحوں کو جھیل تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔


محکمہ شاہرات نے 16 کلو میٹر تک سڑک کھول دی ہے جبکہ باقی کی 2 کلو میٹر سڑک اگلے تین روز میں کھل جائے گی جس کے بعد سیاح جھیل تک باآسانی پہنچ سکیں گے اور خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔


گزشتہ موسم سرما میں شدید برفباری، برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رتی گلی جھیل کی سڑک بند ہوگئی تھی۔


سڑک بند ہونے کے بعد سے سیاحوں کی جھیل تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور کئی سیاح تو جھیل تک پیدل سفر کرکے جاتے تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں