پاک بحریہ کی کارروائی، 30 کروڑروپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط

July 12, 2019

پاک بحریہ نے کراچی میں مبارک ویلج کے قریب سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 30 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا جس کے دوران 675 کلوگرام حشیش اور 4 کلو ہیروئن قبضے میں لےلی گئی۔

ترجمان کے مطابق قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تین سو ملین روپے سے زائد ہے۔ آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون مستقل نگرانی اور انٹیلیجنس بنیاد پر کیا گیا۔

برآمد کی گئی منشیات اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن پاک بحریہ کا اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں سرگرم رہنے کا مظہر ہے۔