ہوم   >  پاکستان

اَپر کوہستان، گاڑی دریائے سندھ میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق

3 months ago

اپر کوہستان میں مسافر گاڑی دریائے سندھ میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔

گاڑی کو حادثہ کمیلا کے مقام پر پیش آیا جس میں سوار 15 افراد سیو سے داسو آ رہے تھے۔ یہ دونوں علاقے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق اندھیرا اور دشوار گزار جگہ ہونے کے باعث رات کو لاشیں نہ نکالی جاسکی۔ صبح ہیوی مشینری کے ذریعے لاشیں نکالی گئیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں