چترال، پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف خواتین کا احتجاج

July 11, 2019

چترال میں بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور دروش بازار کے چوک پردھرنا دیا۔

چترال کے علاقے دروش بازار چوک میں برقعہ پوش خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جدید دورمیں بھی وہ پانی اوربجلی کی سہولت سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

احتجاج میں بچے اورمعمرافراد بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے واپڈا اورپیسکو انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور بجلی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔