ویڈیو، پشاور میں ڈکیتی کے دوران نوجوان نے پھرتی دکھا کر موبائل بچالیا

July 11, 2019
 

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جمعرات کو دلہ زاک روڈ پر نوجوان سے دن دیہاڑے موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی مگر اس نے پھرتی دکھائی اور بھاگ نکلا۔ سماء کوموصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناکامی کے بعد بھی ملزم پستول لہراتا اور نوجوان کا پیچھا کرتا رہا مگر کسی نے اسے نہ روکا۔