تیزاب گردی کے کیس میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سپریم کورٹ

July 11, 2019

چیف جسٹس سپریم کورٹ کہتے ہیں تیزاب گردی تو قتل سے بھی بڑا جرم ہے، عدالت نے مجرم کی درخواست بریت بھی خارج کر دی ۔

سپریم کورٹ میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مجرم جاوید اقبال کی درخواست بریت پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت مجرم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ متاثرہ خاتون نے اس کے موکل کو معاف کردیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کسی کو تیزاب سے جلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے، تیزاب گردی سے متعلق قانون انتہائی سخت ہے، ممکن ہے خاتون کو ڈرا دھمکا کر صلح کی گئی ہو متاثرہ خاتون بے شک معاف کر دے قانون ایسے مجرم کو معاف نہیں کرسکتا۔

عدالت نے تیزاب گردی کے جرم کے خلاف زیرو ٹالرینس کا اصول واضع کرتے ہوئے مجرم جاوید اقبال کی درخواست بریت بھی خارج کردی۔