Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بانی صوفی محمد انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بانی صوفی محمد 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے بیٹے فضل اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صوفی محمد جمعرات کی صبح چل بسے ہیں۔

صوفی محمد 1933 میں خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقہ میدان میں پیدا ہوئے اور دینی تعلیم صوابی کے علاقہ پنج پیر میں واقع دینی مدرسہ سے حاصل کی اور فراغت کے بعد جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی مگر جلد ہی جماعت اسلامی کے فلسفہ جمہوری جدوجہد سے اختلاف کے باعث 1992 میں راہیں جدا کرکے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کی بنیاد رکھی۔

صوفی محمد اور اس کی تحریک کو ملاکنڈ ڈویژن کے بالائی اضلاع میں کافی پذیرائی ملی اور انہوں نے ریاست کے خلاف پرتشدد کارروائیاں شروع کردیں۔ اس دوران متعدد مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں کارکنان اور سیکیورٹی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نائن الیون کے بعد امریکا نے جب اسامہ بن لادن کی تلاش میں افغانستان پر یلغار کردی تو صوفی محمد نے اپنے کارکنان کے ہمراہ افغانستان کا رخ کیا اور طالبان کے شانہ بشانہ لڑنے لگے۔ صوفی محمد کے ساتھ افغانستان جانے والے اکثر کارکنان آج تک لاپتہ ہیں۔ ان کے اہل خانہ کو آج تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ وہ مارے گئے ہیں یا زندہ ہیں۔

افغانستان سے واپسی پر صوفی محمد جیل جاتے آتے رہے مگر اس دوران ان کے داماد ملا فضل اللہ نے تحریک کی باگ ڈور سنبھالی اور جیل میں ان سے ملاقاتوں کے دوران حکمت عملی پر مشاورت کرتے رہے۔ ایسی ہی ایک ملاقات میں صوفی محمد نے جیل کے اندر لکھی کتاب کا مسودہ ملا فضل اللہ کو اشاعت کے لیے دیا مگر دوران راہزنوں نے ملا فضل اللہ کو نشہ آور چیزیں کھلا کر ان سے رقم سمیت وہ مسودہ بھی بھی چھین لیا اور ملا فضل اللہ کو ویرانے میں پھینک دیا جہاں راہگیروں نے ان کو اٹھاکر اسپتال منتقل کیا۔

ملا فضل اللہ امام ڈھیری کی ایک مسجد میں پیش امام تھے جہاں وہ لاؤڈ اسپیکر پر درس دیا کرتے تھے مگر جلد ہی انہوں نے اپنا ایف ایم چینل لانچ کیا اور ان کا پیغام امام ڈھیری سے نکل کر سوات کے بیشتر علاقوں میں پھیلتا چلا گیا اور 2008 کے اوائل میں سوات کے اندر ریاست کا کردار بالکل ختم اور ملا فضل اللہ کی رٹ قائم ہوگئی۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube