Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

بلوچستان کی سیاسی جماعتیں بھی حکومت کیخلاف میدان میں، 25 جولائی کو احتجاج کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago

Photo : Online

بلوچستان میں بھی بڑی سیاسی جماعتوں نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کیلئے کمر کس لی، 25 جولائی کو صوبہ بھر میں یوم سیاہ اور احتجاجی جلوسوں کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی، نیشنل پارٹی اور پشتونخوامیپ کے رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا کہ 25 جولائی 2018ء کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، جس کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز 25 جولائی 2019ء سے ہی کررہے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سلیکٹیڈ حکومت کیخلاف پہلی پیش قدمی ہے۔

بلوچستان حکومت کی اتحادی اے این پی بھی اے پی سی کا حصہ بنی، اے این پی رہنماء کہا کہ ان کی جماعت وفاقی حکومت کیخلاف مرکزی فیصلوں کی پابند ہے۔

اے پی سی میں شریک جماعتوں کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کی بجائے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube