Tuesday, August 4, 2020  | 13 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

جناح ٹرمینل کراچی پر ایک کلو کوکین پکڑی گئی، نائیجیرین باشندہ گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کروڑوں روپے مالیت کی ایک کلو سے زائد کوکین پکڑی گئی، نائیجیرین باشندہ براستہ دبئی پاکستان پہنچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کسٹمز کلکٹریٹ اہلکاروں نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوران چیکنگ امارات ایئر لائن  کی پرواز ای کے 606 سے پاکستان پہنچنے والے نائیجیرین باشندے اوبینا ایزانی کے سامان سے ایک کلو 180 گرام کوکین برآمد کرلی۔

نائیجیرین باشندہ براستہ دبئی پاکستان پہنچا، جس نے اپنے ٹرالی بیگ میں تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی کوکین چھپا رکھی تھی، کسٹم حکام نے نائیجیرین باشندے کو گرفتار کرلیا، جس کا ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube