Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

خانیوال،پاکستان ایکسپریس انجن اور آدھی ٹرین کیساتھ روانہ،مسافر رل گئے

SAMAA | and - Posted: Jul 10, 2019 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Jul 10, 2019 | Last Updated: 3 years ago

کراچی سے راول پنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی 7 بوگیاں جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث خانیوال جنکشن کے قریب ٹرین سے علیحدہ ہوگیئں، جس کا اندازہ ٹرین ماسٹر کو نہ ہوسکا اور ٹرین آدھی ٹرین اور انجن کے ہی روانہ ہوگئی۔

واقعہ خانیوال میں ریاض آباد اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرین کی اسپیڈ بڑھتے وقت جھٹکا لگنے کے باعث کپلین ٹوٹ گئیں، کپلین ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں جدا ہوگئیں۔

ٹرین کی بوگیاں جدا ہونے کے باوجود ٹرین اور اس میں سوار مسافر حادثہ یا نقصان سے محفوظ رہے۔

بعد ازاں اطلاع ملنے پر بوگیوں کو ٹَرین سے جوڑَنے کا کام شروع ہوا، مرمتی کام مکمل ہونے پر بوگیوں کو ٹرین سمیت روانہ کردیا گیا۔

واقعہ پر متاثرہ مسافروں نے شدید گرمی میں ریلوے حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube