ہوم   >  پاکستان

پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی کامران یوسف ٹريفک حادثے ميں جاں بحق

5 months ago

پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی کامران یوسف ٹريفک حادثے ميں جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق حادثے میں کامران یوسف کے دوست بھي چل بسے، کامران یوسف خود گاڑی ڈرائیو کرکے لاہور سے اسلام آباد آرہے تھے۔

ڈی جی پنجاب کی گاڑی اور ٹریلر کے درمیان حادثہ موٹر وے ایم 2 سیال انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ٹریلر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ہے جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں