Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، کوہاٹ روڈ پر دکانیں مسمار

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پشاورمیں کوہاٹ روڈ پرتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران تیس سے زائد دکانوں کی تجاوزات مسمارکردی گئیں۔ صوبائی حکومت کی  ہدایات پر تجاوزات کے خلاف پشاور میں بھی آپریشن کلین اپ جاری ہے۔ ٹائون فور اور ضلعی انتظامیہ نے کوہاٹ روڈ پر مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا جس میں تیس دکانوں کے سامنے تجاوزات بھاری...

پشاورمیں کوہاٹ روڈ پرتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران تیس سے زائد دکانوں کی تجاوزات مسمارکردی گئیں۔

صوبائی حکومت کی  ہدایات پر تجاوزات کے خلاف پشاور میں بھی آپریشن کلین اپ جاری ہے۔ ٹائون فور اور ضلعی انتظامیہ نے کوہاٹ روڈ پر مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا جس میں تیس دکانوں کے سامنے تجاوزات بھاری مشینری سے مسمار کردی گئیں۔

ضلعی حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ از خود تجاوزات کا خاتمہ کردیں ورنہ انہیں قانونی کارروائی کا سامناکرنا پڑے گا ۔۔۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ اضلاع میں  تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube