کراچي کے علاقے ضلع شرقي ميں دہشت کي علامت بننے والے وائٹ کرولا گينگ کے 3 کارندے پکڑے گئے، ملزمان بينک لوٹنے کي وارداتوں ميں بھي ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں دہشت پھیلانے والے وائٹ کرولا گینگ کا طریقہ واردات مختلف تھا۔ ان کا ايک ساتھي بينک کے اندر جا کر ٹوکن ليکر بيٹھ جاتا اور ريکي کرتا، پھر ديگر ساتھي اسلحہ لے کر ہلہ بول ديتے۔
سي ٹي ڈي کا کہنا تھا کہ ملزمان بينک سے رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹتے تھے۔ ملزمان کو گلستان جوہر سے گرفتار کيا گیا، ملزمان سے سفید گاڑی ،2 کلاشنکوف اور تین پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔