Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

کراچی کے لیے وزیراعظم کے اعلانات لالی پاپ ہوتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2019 | Last Updated: 1 year ago

مشير اطلاعات سندھ مرتضيٰ وہاب نے کراچي والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وزيراعظم عمران خان کراچي آئيں تو ان سے سوالات پوچھے جائيں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ وزيراعظم سے پوچھيں کہ ايک سو باسٹھ ارب روپے بجٹ ميں کيوں نہيں رکھے گئے، وزيراعظم کراچي آکر صرف...

مشير اطلاعات سندھ مرتضيٰ وہاب نے کراچي والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وزيراعظم عمران خان کراچي آئيں تو ان سے سوالات پوچھے جائيں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ وزيراعظم سے پوچھيں کہ ايک سو باسٹھ ارب روپے بجٹ ميں کيوں نہيں رکھے گئے، وزيراعظم کراچي آکر صرف اعلان کرجاتے ہيں۔انھوں نے ایسے اعلان کو لالی پاپ قرار دیا۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ گرين لائن منصوبہ اب تک تاخير کا شکار ہے،گورنرنے کہا تھا کہ گرين لائن کا جلد افتتاح کروائيں گے۔

گذشتہ روز، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ کراچی کے لیے بہت جلد بڑے پیکج کا اعلان متوقع ہے، وزیراعظم عمران خان جلد کراچی کا دورہ کریں۔

کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بہت جلد پیکج کا اعلان متوقع،گورنر سندھ

انھوں نے بتایا کہ وزيراعظم کے فور کا منصوبہ بنانا چاہتے ہيں،چاہے اس منصوبہ پر 200 ارب روپے بھی لگ جائیں۔عمران اسماعيل نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر منصوبے کو مکمل کرينگے۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ کراچی کے گنجان آباد علاقوں ميں 200 آر او  پلانٹ لگائيں گے اور اس حوالے سے درکار رقم موصول ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube