Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

چالیس ہزار روپے والے پرائز بانڈز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بھاری سرمایہ کاری کیے جانے کے پر حکومت نے40 ہزار روپے والے پرائز بانڈز کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانیوں نے پرانے 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز میں 260 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس کی کل مالیت 940 ارب روپے ہے۔ شہری محتاط...

بھاری سرمایہ کاری کیے جانے کے پر حکومت نے40 ہزار روپے والے پرائز بانڈز کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانیوں نے پرانے 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز میں 260 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس کی کل مالیت 940 ارب روپے ہے۔

شہری محتاط رہیں کیوں کہ اب 40 ہزار روپے کے بونڈ کی رجسٹریشن لازمی ہے ورنہ جرمانہ  دینا پڑے گا ۔

دوسرے نمبر پر 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈز آتے ہیں جن میں اب تک 160 ارب روپے اور 15 ہزار روپے کے پرائزبانڈز میں 173 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے ۔اس کے علاوہ ديگرماليت کے پرائزبانڈ پر بھی 348 ارب روپے کي سرمايہ کاري کی جا چکی ہے۔

پاکستان میں 40 ہزار والے پرائز بانڈز پر پابندی، متبادل کیا ہے؟

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کی خرید و فروخت بند کردی ہے۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت 40 ہزار روپے مالیت کے پرانے رجسٹرڈ پرائز بانڈ کی خرید و فروخت 24 جون سے بند ہوگئی ہے اور انہیں تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2020 ہے۔ اس کیلئے آپ حبیب بینک ، یونائٹڈ بینک ، نیشنل بینک ، مسلم کمرشل بینک ، الائیڈ بینک اور بینک الفلاح کی مخصوص برانچوں سمیت اسٹیٹ بینک کی 16 برانچوں سے بھی تبدیل کرائے جاسکتے ہیں اسٹیٹ بینک کی دو برانچیں کراچی میں موجود ہیں جبکہ تیسرا آپشن یہ ہے کہ نیشنل سیونگ سینٹر کی 376 برانچوں سے بھی تبدیل کرسکتے ہیں ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube