Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کھلاڑی شیشہ کیفے کس کی اجازت سے گئے، جج نے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سندھ ہائی کورٹ ميں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل شعیب ملک کي اہلخانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، تاہم جسٹس شفیع محمد صدیقی نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرکے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گيا ۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی کہ...

سندھ ہائی کورٹ ميں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل شعیب ملک کي اہلخانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، تاہم جسٹس شفیع محمد صدیقی نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرکے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گيا ۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی کہ پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل شعیب ملک اہلخانہ کے ساتھ شیشہ کیفے میں کس کی اجازت سے گئے۔

دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شعیب ملک ، امام الحق ، وہاب ریاض نے اہم میچ سے پہلے منشیات کا استعمال کیا کھلاڑی کس کی اجازت سے شیشہ کیفے گئے فریقین سے جواب طلب کیا جائے۔

جس پر جسٹس شفیع محمد صدیقی نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے دوسرا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائي کورٹ کو بھیج دیا گيا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کرکٹ ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد کھلاڑیوں کی شیشہ کیفے میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں شعیب اور ثانیہ دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube