ہوم   >  پاکستان

ن لیگی حکومت پھر آتی توپاکستان ایشیا کاٹائیگربن جاتا،احسن اقبال

4 months ago

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان معاشی تباہی کا ایجنڈہ لے کر آئے ہیں، تحریک انصاف اب تحریک مہنگائی بن چکی ہے، ن لیگ کی حکومت پھر آجاتی تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن جاتا۔ اٹک میں ن لیگی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران سابق وزیر داخلہ اور پاکستان...

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان معاشی تباہی کا ایجنڈہ لے کر آئے ہیں، تحریک انصاف اب تحریک مہنگائی بن چکی ہے، ن لیگ کی حکومت پھر آجاتی تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن جاتا۔

اٹک میں ن لیگی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں نے سازش کی، عمران خان ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، ادب کیساتھ کہتا ہوں کہ ملک صحیح سمت پر نہیں جارہا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو سازش کے تحت نکالا گیا، عمران نے لوگوں سے جھوٹ بولے، ایک سال میں 7 ہزار ارب کا قرض لیا، یہ قوم عمران خان کو نہیں چھوڑے گی، ہم پاکستان کو اقتصادي غلامي ميں نہيں جانے ديںگے، عمران خان پر معاشي غداري کرنے کا مقدمہ چلے گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے 25 سال بعد بننے والا بنگلادیش آگے نکل گیا، پہلے یہ صورت حال نہیں تھی، اب اناڑی آگیا ہے، اناڑی کو موٹرسائیکل دی جائے تو وہ دیوار میں ہی مارے گا، یہ ہی حال عمران خان نے اس ملک کا کیا ہے، عمران خان نے ملکی معیشت کا ایسا ہی بیڑا غرق کیا ہے، جیسے پشاور کا کیا تھا۔

سی پیک سے متعلق ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ہمارے قائد کا پہلا گناہ تھا، سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر ہے، ہم نے قرضہ ليا تو اس کےعوض ملک کو بہت کچھ ديا، ن لیگ کی حکومت پھر آجاتی تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن جاتا، ہم قائداعظم کا پرانا پاکستان دوبارہ حاصل کريں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں