ہوم   > Latest

حکومت کا جج ارشد ملک کی مبینہ آڈيو اور وڈيو کا فرانزک ٹيسٹ کرانے کا فيصلہ،فردوس عاشق

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2019 | Last Updated: 9 months ago

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرمنل مافيا اداروں کو آئين و قانون کے تابع نہيں ديکھناچاہتی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے وڈيو کو جھوٹا اور جعلي قرار دے ديا ہے، حکومت نے آڈيو اور وڈيو کا فرانزک ٹيسٹ کرانے کا فيصلہ کیا ہے۔ سيالکوٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر...

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرمنل مافيا اداروں کو آئين و قانون کے تابع نہيں ديکھناچاہتی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے وڈيو کو جھوٹا اور جعلي قرار دے ديا ہے، حکومت نے آڈيو اور وڈيو کا فرانزک ٹيسٹ کرانے کا فيصلہ کیا ہے۔

سيالکوٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی ہفتے کی شام کو ہونے والی پریس کانفرنس پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ وارداتي ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کي پھر کوشش کي،سياسي تھيٹر پر اداکار بٹھائے گئے، ان کے چہروں سے لاچارگي جھلک رہي تھی اور سب سے زيادہ لاچار پارٹي کے چيئرمين شہبازشریف نظر آئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے چيئرمين ايک کونے ميں بيٹھے بے چارگي کا ماتم کررہے تھے۔

مریم نواز نے جج ارشد ملک کی مبینہ اعترافی ویڈیو پیش کردی

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلسازي، دو نمبري سميت ہر آلہ کار اس خاتون کے بکسے ميں دستياب ہے، خود کو نائب صدر لکھتي ہيں،کل چيئرمين کے ساتھ بيٹھ کر پريس کانفرنس کي اور پريس کانفرنس ميں ايک بيانيہ سامنے رکھا۔

شریف خاندان نے رشوت کی پیشکش کی،نیب عدالت کےجج ارشد ملک

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کل ايک قابل احترام جج پر انگلياں اٹھائيں گئيں، کرمنل مافيا اداروں کو آئين و قانون کے تابع نہيں ديکھنا چاہتی،جج صاحب نے وڈيو کو جھوٹا اور جعلي قرار ديديا ہے اور حکومت نے آڈيو اور وڈيو کا فرانزک ٹيسٹ کرانے کا فيصلہ کیا ہے۔

مریم کے ٹیپ کی فرانزک جانچ پڑتال کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے واضح کیا کہ يہ حکومت اپني ذمہ دارياں دوسروں کے گلے ميں نہيں ڈالتي، اداروں پر بے بنياد الزامات لگائے جارہے ہيں، مشکوک کردار کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا ذمہ داری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube