Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

بلاول بھٹو آج ڈی آئی خان میں جلسے سے خطاب کرینگے

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری آج ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مقامی پارٹی انتظامیہ کے مطابق جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے آج ہونے والے جلسے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پارٹی منتظمین کے مطابق جلسہ گاہ میں 32فٹ چوڑا اور 20فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، جب کہ جلسہ گاہ میں 10ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔

جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف کے علاقوں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے، جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے اطراف کی دکانیں آج بند رہیں گی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے بھی پنڈال اور جلسے کے اطراف کی جہگوں کی چیکنگ کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube