Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

روڈ ٹو مکہ پروگرام،پہلی پرواز اسلام آباد سے مدینہ منورہ پہنچ گئی

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago

روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت اسلام آباد سے روانہ ہونے والي پی آئی اے کی پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئي۔

پرواز پی کے تھري ڈبل زيرو تھري کے ذریعے چار سو بياليس عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔ اس پرواز کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد ائیر پورٹ سے رخصت کیا تھا۔

پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والوں کیلئے پرنس محمد بن عبدالعزیز ائیر پورٹ پر عازمين کے خیر مقدم کے ليے بہترین انتظامات کيے گئے ہیں اور ان کے ليے علیحدہ جگہ مختص کی گئی ہے، تاکہ انھيں انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔

سفیر پاکستان راجا علی اعجاز اور ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی اور سعودی حکام نے مدینہ پہنچنے والے عازمين کا استقبال کرتے ہوئے انہیں شہر مقدس میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سعودی محکمہ امیگریشن کے افسران اور سعودی وزارت حج کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں نے عازمین کو تحائف بھی پیش کیے۔

 

مدینہ پہنچنے والے عازمین نے بتایا کہ امیگریشن اور کسٹم کے مراحل پاکستان میں ہی نمٹا دیئے گئے جس سے یہ سہولت ہوئی کہ جب ہم مدینہ منورہ کے ائیر پورٹ پر پہنچے تو براہ راست بسوں میں سوار کرا دیا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان سے حج 2019 کا آغاز ہو گیا اور رواں سال پاکستان سے 21 ہزار 831 عازمین حج 72 مختلف پروازوں کے ذریعے ’مکہ روٹ‘ پروگرام کے تحت اسلام آباد سے براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

 

واضح رہے سعودی وزارت داخلہ اور حج کی جانب سے عازمین حج کے لیے “مکہ روٹ” پروگرام پروگرام کا آغاز تین برس قبل کیا گیا تھا۔ تجرباتی طور پر سب سے پہلے ملائشیا کے عازمین کو یہ سہولت فراہم کی گئی۔ بعدازاں انڈونیشیا کے عازمین مستفیض ہوئے اور امسال پاکستان، بنگلہ دیش اور تیونس سے عازمین کی محدود تعداد کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube