ہوم   >  پاکستان

عدالت نے اسلام آباد کے چڑیا گھر کا انتظام وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے کردیا

5 months ago

اسلام آباد ہائيکورٹ نے مرغزار چڑیا گھر کا انتظام وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے کرنے کا حکم دے ديا۔

اسلام آباد ہائيکورٹ نے مرغزار چڑیا گھر کا انتظام وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سپرد کردیا، عدالت کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث قدم اُٹھانا ضروري تھا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کي دیکھ بھال میں انتظامیہ ناکام ہوئی، حکومت نے وائلڈ لائف آرڈیننس کے تحت بورڈ تشکیل دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق چڑیا گھر کے جانوروں کی مکمل دیکھ بھال کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں 2 ہفتوں کے اندر 7 نیل گائے،نایاب طوطوں اور مور سمیت 7 پرندوں کی پراسرار موت ہوگئی تھی جس سے چڑیا گھر کی رونقیں ماند پڑگئیں تھیں ۔

انتظامیہ نے جانوروں کو خون جما دینے والی سردی سے بچانے کا کوئی انتظام نہیں کیا تھا جبکہ ویٹرنری ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں جانوروں کا غیر معمولی خیال رکھنا ضروری تھا ۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں