ہوم   >  پاکستان

ہرلاپتہ شخص کی گمشدگی کوریاست سے نہیں جوڑاجاسکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

2 months ago

ڈی جی آئی ایس پی آر سے آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملاقات کی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں لاپتہ افراد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میجرجنرل آصف غفورنے آمنہ مسعود جنجوعہ کو حکومت، فورسز کی کاوشوں سے آگاہ کیا، اس موقع پر آمنہ جنجوعہ نے حکومت اور سیکیورٹی...



ڈی جی آئی ایس پی آر سے آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملاقات کی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں لاپتہ افراد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔


میجرجنرل آصف غفورنے آمنہ مسعود جنجوعہ کو حکومت، فورسز کی کاوشوں سے آگاہ کیا، اس موقع پر آمنہ جنجوعہ نے حکومت اور سیکیورٹی فورسزکی کاوشوں کوسراہا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کیا کہنا تھا کہ ہرلاپتہ شخص کی گمشدگی کوریاست سے نہیں جوڑاجاسکتا، کئی لاپتہ افراد افغانستان میں یا کہیں اور ٹی ٹی پی کاحصہ ہیں۔


 میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کئی لاپتہ افراد ٹی ٹی پی کيلئے لڑتے ہوئے مارے گئے، لاپتہ افراد کےحوالے سے جوڈیشل کمیشن کام کررہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیومیں بھی اسپیشل اسسٹنس سیل قائم کیاگیا، ہماری ہمدردیاں لاپتہ افرادکے خاندانوں کےساتھ ہیں، لاپتہ افراد کامعاملہ منطقی انجام تک پہنچاناچاہتے ہیں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی تحویل میں موجود افراد قانونی عمل کاسامنا کررہے ہیں، ریاست لاپتہ افراد کو سہولت دینے کیلئے ان کے ساتھ ہے۔


 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں