ہوم   >  پاکستان

بلدیاتی نظام کے بغیر ملک نہیں چلا کرتے،گورنر سندھ

5 months ago

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اميد ہے کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کانفرنس سے مسائل کا حل نکلے گا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی بھاری ذمہ داری ہے کہ شہر کے اہم مسائل  کی طرف توجہ دے، ان مسائل...

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اميد ہے کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کانفرنس سے مسائل کا حل نکلے گا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی بھاری ذمہ داری ہے کہ شہر کے اہم مسائل  کی طرف توجہ دے، ان مسائل میں پانی، کچرا اور سیوریج شامل ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ميئر وسیم اختر کو کسی صورت بھی مائنس نہيں کيا جاسکتا، بلدیاتی نظام کے بغیر ملک نہیں چلا کرتے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ہڑتال کا سوچ رہے ہیں،بے شک ایسا کرلیں لیکن حکومت ٹيکسز واپس نہيں لے گی ۔

کراچی میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا،مراد علی شاہ

انھوں نے کہا کہ اگر یہ بات سچ نکلی کہ رانا ثنا اللہ واقعی منشیات فروشی میں ملوث تھے تو کتنا بڑا خطرہ تھا کہ ملک کے بڑے صوبے کی اسمبلی میں ایسا شخص موجود ہے جو منشیات فروش ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں