ہری پور کشتی حادثے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں ملاح کے خلاف درج کرليا گيا۔ ڈوبنے والےافراد کی تلاش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے 18 افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ہری پور کی تربیلا جھيل میں ڈوبنے والوں کی تلاش کيلئےريسکيو آپريشن تیسرے روز...
ہری پور کشتی حادثے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں ملاح کے خلاف درج کرليا گيا۔ ڈوبنے والےافراد کی تلاش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے 18 افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
ہری پور کی تربیلا جھيل میں ڈوبنے والوں کی تلاش کيلئےريسکيو آپريشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے ریسکيو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تين روزقبل کشتي حادثےميں 40 سے زائد افراد ڈوب گئے تھے جس میں سے11 کو بچالیا گیا جبکہ 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔
کشتی حادثے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں ملاح نصیب اللہ کے خلاف درج کرليا گيا۔
ایف آئی آر کے مطابق کشتی اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ڈوبی تھی۔