Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

ملک بھر میں حج کیلئے پروازوں کا آغاز،2 طیاروں کا قافلہ مدینہ پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Jul 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور سے حج کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، قومی ایئرلائن کے دو طیارے عازمین حجاج کو لے کر مدینہ پہنچ گئے۔

حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پاکستان سے عازمین حج کی روانگی شروع ہوگئی ہے ۔ قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کے مطابق قبل از حج آپریشن 05 اگست کو مکمل ہو جائے گا۔ قبل از حج آپریشن کے دوران 78 ہزار سے زائد عازمین حج کو 300 پروازوں سے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

قبل از حج آپریشن کے پہلے روز پانچ جولائی کو چار پروازیں کراچی، اسلام آباد ، پشاوراور لاہور سے روانہ ہوں گی، جن کے ذریعے تقریباً ایک ہزار تین سو عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ پی آئی اے کی حج پروازیں جدہ اور مدینہ کیلئے روانہ ہونگی۔

ملک بھر کے دس شہروں سے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ کوئٹہ سے بھی عازمین حج کے لیے فلائٹ چلائی جائے گی۔ پانچ جولائی کو سکھر اور چھ جولائی کو ملتان سے پہلی حج فلائٹ روانہ ہو گی۔ سات جولائی کو کوئٹہ اور10 جولائی کو سیالکوٹ سے پہلی حج فلائٹ کے عازمین حجاز مقدس پہنچیں گے۔

قبل از حج آپریشن پانچ اگست کو مکمل ہونے کے بعد بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 اگست سے ہوگا، جب کہ اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔ اسلام آباد سے پی آئی اے کی پہلی قبل از حج پرواز کے عازمین حج کو سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے رخصت کیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز 14 پروازوں کے ذریعے 10 ہزار، ایئربلیو 6 پروزوں کے ذریعے 3 ہزار 300 جبکہ سعودی ایئرلائنز کے 30 پروازوں کے ذریعے 8 ہزار 120 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔

حج آپریشن کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے ایئرپورٹ کے اطراف نفری اور لفٹر تعینات ہوں گے جبکہ اندر تمام محکموں کے فوکل پرسن موجود ہوں گے اور محکمہ صحت کا خصوصی کاؤنٹر بھی قائم کیا جائے جہاں عازمین کی ویکسینیشین کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج پنچ جولائی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے، یہ پراجیکٹ اسلام آباد ایئر پورٹ پر بنایا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت تاریخ میں پہلی مرتبہ عازمین حج کی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ ہی پر ہوگی۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر عازمین کی امیگریشن کے لیے کاؤنٹر پر سسٹم بھی نصب کر دیئے گئے ہیں، 21 ہزار سے زاید عازمین کی امیگریشن خصوصی کاؤنٹر پر کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube