Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو سنایا جائیگا، عالمی عدالت انصاف

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago

عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف بھارت کی اپیل پر محفوظ فیصلہ 17 جولائی کو سنانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد 2017ء میں فوجی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔

مزید جانیے : کلبھوشن کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ سے متعلق بھارت ثبوت پیش نہیں کرسکا، پاکستانی وکیل

کلبھوشن یادیو، مبارک پٹیل کے نام سے بھارتی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوا، وہ بھارتی نیوی کا حاضر سروس ملازم تھا، جس نے پاکستان میں کئی دہشت گرد کارروائیوں کا بھی اعتراف کیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں : دہشت گردکلبھوشن نےنئی ویڈیومیں بھارت کےبخیئےادھیڑدئیے

بھارت نے پاکستانی فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد اس کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ابھی بھی بھارتی بحریہ کا کمیشن آفیسرہوں؛کلبھوشن کا نیا ویڈیو بیان

عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی درخواست پر گزشتہ برس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پاکستان اور بھارت کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔

ویڈیو دیکھیں : کلبھوشن کا بھانڈا خود بھارتی میڈیا نے پھوڑ دیا

پاکستان اور بھارت نے رواں برس کیس کے دلائل مکمل کئے، جس کے بعد عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو 17 جولائی کو سنایا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube