Monday, July 13, 2020  | 21 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

تربیلا جھیل میں مسافر کشتی کا حادثہ،امدادی کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago

تربیلا جھیل میں اوور لوڈنگ کے باعث گذشتہ روز کشتی ڈوب گئی، کشتی میں 50 سے زائد افراد  سوار تھے، 5 افراد نے تیر کر جان بچائی جبکہ 2 خواتین سمیت 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، مزید مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔

ہری پور کی تربیلا جھیل میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔ اس آپريشن ميں پاک بحریہ کے غوطہ خور حصہ لے رہے ہيں۔ کشتی میں 40 سے 50 کے قریب افراد سوار تھے۔

تربیلاجھیل میں کشتی کا حادثہ،درجنوں افراد ڈوب گئے،امدادی کارروائیاں جاری

تربیلا جھیل میں کالا ڈھاکہ ضلع توغر سے آنے والی مسافر کشتی تھانہ نارہ امازئی کی حدود برگ کے مقام پر الٹی تھی۔ حادثے کے بعد  ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

ابتدائی طور پر راستہ دشوار ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ضلع ہری پور کے تحصیل غازی میں کشتی الٹنے کا واقعہ پر وزہر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے فوری نوٹس لیا اور ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube