ہوم   >  پاکستان

اپوزیشن جماعتوں کی ’’رہبر کمیٹی ‘‘ کا اجلاس آج ہو گا

5 months ago

اپوزیشن کی آل پارٹيز کانفرنس ميں بنائی جانے والی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔

جے یو آئی کے رہنما اور خيبر پختونخوا اسمبلي ميں قائد حزب اختلاف اکرم درانی رہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں رہبر کمیٹی کا سربراہ منتخب کیے جانے کے علاوہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

رہبر کمیٹی نئے چیئرمین سینیٹ کے نام پر بھی غور کرے گی۔

گيارہ رکنی رہبر کمیٹی میں پیپلزپارٹی سے یوسف رضا گیلانی اور نیّر بخاری شامل ہيں جبکہ ن لیگ سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال رہبر کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ديگر اپوزیشن جماعتوں کو ايک ايک نشست دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ رہبر کمیٹی کے قیام کا فیصلہ 26 جون کو مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں کیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں