کوئٹہ میں لاپتہ افراد کمیشن کی 9 روزہ سماعت مکمل، 11 افراد کی بازیابی کی تصدیق

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالےسے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں 9 دن پر مشتمل سماعت مکمل ہوگئی۔ اس دوران دوران مجموعی طور 126 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوئی جبکہ 11 لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق  ہوگئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان  کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالےسے قائم کمیشن کی  سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان نے کی۔ سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں کمیشن نے نو روز تک جاری رہنے والی سماعت کے دوران 126 لاپتہ افراد کے کیسز سنے۔ جن میں سے گیارہ لاپتہ افراد کے منظر عام پر آنے کی تصدیق ہو گئی۔

 بازیاب ہونے والوں میں 3 کا تعلق کوئٹہ اور خضدار، دو کا تعلق پشین، 2 چاغی اور ایک مستونگ سے ہے۔ کوئٹہ اور پشین سے تعلق رکھنے والے دو لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ افراد کے  زمرے میں نہ آنے کی بنا پر خارج کردئیے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube