Monday, July 13, 2020  | 21 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

تربیلاجھیل میں کشتی کا حادثہ،درجنوں افراد ڈوب گئے،امدادی کارروائیاں جاری

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago

  تربیلا جھیل میں اوور لوڈنگ کے باعث کشتی ڈوب گئی، کشتی میں پچاس سے زائد افراد سوار تھے، پانچ افراد نے تير کر جان بچائي جبکہ دو خواتين سميت آٹھ افراد کي لاشیں نکالي جاچکي ہیں، مزید مسافروں کی تلاش جاری ہے ۔ بدھ  کو ہری پورکی تربیلا جھیل میں کالا ڈھاکہ ضلع توغر...

 

تربیلا جھیل میں اوور لوڈنگ کے باعث کشتی ڈوب گئی، کشتی میں پچاس سے زائد افراد سوار تھے، پانچ افراد نے تير کر جان بچائي جبکہ دو خواتين سميت آٹھ افراد کي لاشیں نکالي جاچکي ہیں، مزید مسافروں کی تلاش جاری ہے ۔

بدھ  کو ہری پورکی تربیلا جھیل میں کالا ڈھاکہ ضلع توغر سے آنے والی مسافر کشتی تھانہ نارہ امازئی کی حدود برگ کے مقام پر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد  ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

راستہ دشوار گزار ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کشتی میں 50 سے زائد افراد سوارتھے۔ اطلاعات ہیں کہ کشتی برگ کے مقام پر جھیل میں بنے بھنور میں پھنس کر الٹ گئی ۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو پشاور سے بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ آرمی اور نیوی کے ماہرغوطہ خور بھجوانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا تاہم 8 افراد کی لاشيں نکال لي گئيں۔

ضلع ہری پور کے تحصیل غازی میں کشتی الٹنے کا واقعہ پر وزہر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوٹس لے لیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو  ریسکیو کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ فوری اور موثر ریسکیو  آپریشن کر کے نقصانات کو کم سے کم کیا جائے۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube