Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

فیصل آباد میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت، ورثاء کا احتجاج

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2019 | Last Updated: 3 years ago

 

فیصل آباد میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء نے مکوآنہ چوک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین نے جڑانوالہ چوک کو بلاک کرکے ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فیصل آباد کے شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ بچوں کی لڑائی کے بعد پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران ایک اہلکار نے مقصود کے سر پر رائفل کا دستہ مارا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

فیصل آباد میں مبينہ پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ نے لاش مکوآنہ چوک پر رکھ کر احتجاج احتجاج کیا، مظاہرین نے جڑانوالہ روڈ کو بلاک کردیا، جس سے کافی دیر تک ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

دوسری جانب پولیس چھاپہ مارنے والے اہلکاروں سے ہی بے خبر نکلی، ڈی ایس پی خالد کہتے ہیں کہ ہم پتہ کررہے ہیں کہ کن اہلکاروں نے چھاپہ مارا تھا، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

فیصل آباد میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاکت کا یہ دو روز کے دوران دوسرا واقعہ ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube