ہوم   >  پاکستان

گورنر سندھ 48 گھنٹے میں عمران خان کے حکم پر تبدیلی لاسکتے ہیں، فواد چوہدری

5 months ago

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، وزیراعظم عمران خان جب بولیں گے گورنر سندھ 48 گھنٹوں میں تبدیلی لے آئیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوحی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی کی سب سے...

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، وزیراعظم عمران خان جب بولیں گے گورنر سندھ 48 گھنٹوں میں تبدیلی لے آئیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوحی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی کی سب سے بڑی جماعت ایم کیو ایم نہیں تحریک انصاف ہے، خوشی ہے کہ زرداری صاحب کو ایک اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، نواز اور زرداری شوگر مافیا کے لوگ ہیں، یہ شوگر مافیا پاکستان میں لمبے عرصے تک برسر اقتدار رہا ہے، انہوں نے زراعت کو نقصان پہنچایا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بیرون ملک جاتے رہے ہیں، ان کو بھی ایان علی والے اکاؤنٹ سے پیسے ملتے رہے، نون لیگ کو ہم نہیں توڑ رہے، اسے توڑنے میں سب سے اہم کردار مریم نواز نے ادا کیا، جب شہباز شریف لندن گئے تو مریم نواز نے پارٹی پر قبضہ کر لیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور چوہدری نثار کا کوئی مستقبل نہیں، یہ تینوں ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ذکر کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ جادوگر ہیں، صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کے پاس کسی بھی تبدیلی کیلئے نمبرز پورے ہیں، وزیراعظم عمران خان ان سے کہیں گے تو وہ 48 گھنٹوں میں سندھ میں تبدیلی لے آئیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں