Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشت گرد گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago

محکمہ انسداد دہشت گردی ( سي ٹي ڈي ) نے گجرات میں اہم کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی ( سي ٹي ڈي ) کے مطابق تينوں ہلاک دہشت گردوں نے افغانستان سے تربيت حاصل کي تھي اور ان...

محکمہ انسداد دہشت گردی ( سي ٹي ڈي ) نے گجرات میں اہم کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی ( سي ٹي ڈي ) کے مطابق تينوں ہلاک دہشت گردوں نے افغانستان سے تربيت حاصل کي تھي اور ان کا نام ريڈ بک ميں شامل تھا۔ ہلاک دہشت گردوں سے خود کش جیکٹس، گولیاں، دستی بم اور نقشے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق دہشت گرد دو ہزار سات میں سرگودھا کے قریب پی اے ایف بس حملے میں ملوث تھے۔ حملے میں سات فضائیہ کے افسران سمیت 10 افراد شہید ہوئے تھے۔ بس میں کل 50 کے لگ بھگ افراد سوار تھے، جو مصحف میر ایئر بیس سے ڈپو کی جانب علی الصبح روانہ ہو رہے تھے۔

خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائی کے دوران تين دہشت گرد فرار ہونے ميں کامياب بھي ہوئے، جن کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube