Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > Latest

وفاقی حکومت نے ملک کی پہلی یوتھ کونسل قائم کردی

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago

 

وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کی پہلی یوتھ کونسل قائم کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کونسل پیٹرن ان چیف اورعثمان ڈار چئیرمین ہوں گے۔

نیشنل یوتھ کونسل 33 ارکان پر مشتمل ہوگی اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کونسل میں کھیل،تعلیم،مذہب، معیشت،آرٹس اینڈ کلچرل سے وابستہ شخصیات  شامل ہیں۔ بہادری کی تاریخ رقم کرنے والے پاک فوج کے جوان بھی کونسل کا حصہ ہونگے۔

آپریشن ضرب عضب کا غازی جوان میجر تنویر شافی کونسل کا پہلا رکن ہے۔ کرکٹر حسن علی اور ثنامیرسمیت آرٹسٹ حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کوہ پیما ثمینہ بیگ اور معذوری سے جنگ جیتنے والی منیبہ مزاری بھی کونسل کا حصہ ہوں گی۔

عثمان ڈار نے بتایا کہ پہلی مرتبہ نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جا رہا ہے،کونسل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی،کونسل اراکین نوجوانوں سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز، فریم ورک کی تیاری میں حصہ لیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں سے اپنا رابطہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube