ہوم   >  پاکستان

ایچ آئی وی پھیلانے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر کی درخواست ضمانت منظور

5 months ago

رتوڈيرو ميں ایچ آئی وی پھيلانے کے الزام ميں گرفتار ڈاکٹر مظفر گھانگھرو کي درخواست ضمانت منظور کرلي گئي۔

جمعہ 28 جون کو رتوڈيرو ميں ایچ آئی وی پھيلانے کے کيس ميں گرفتار ڈاکٹر مظفر کي ضمانت سندھ ہائيکورٹ نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کي۔

ملزم کے وکيل کے مطابق مچلکے جمع کرانے کے بعد رہائي عمل ميں آئے گي۔

رتوڈيرو ميں ايچ آئي وي سے اب تک 800 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہيں جن ميں زيادہ تعداد بچوں کي ہے۔

مریضوں میں ایچ آئی وی پھیلانے کا الزام،لاڑکانہ کا ڈاکٹر کلئیر قرار

اس سے قبل مریضوں میں ایچ آئی وی پھیلانے کے الزام میں لاڑکانہ کے ڈاکٹر مظفر گھانگھرو کو کلئیر قرار دیا گیا تھا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش کے مطابق ڈاکٹر مظفر نے جان بوجھ کر اپنے مریضوں میں ایچ آئی وی منتقل نہیں کیا۔ تاہم انھوں نے ایسا کرنے سے روک تھام کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کیں۔

 ڈاکٹر مظفر کو 30 اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا،ان کا ایڈز ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا۔ انھوں نے ابتدا میں یہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا تھا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ڈاکٹر مظفر نے بدلہ لینے کی خاطر ایسا کوئی قدم اٹھایا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں