پاکستان اور افغانستان خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کیلئے اقدامات پر متفق

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وزیراعظم عمران خان سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم خان سے افغان صدر اشرف غنی نے ون آن ون ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں کے درمیان دوستی اور تعاون کا نیا دور شروع کرنے اور خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ افغانیوں کا اپنا شروع کردہ امن عمل ہی افغان تنازع کا مؤثر حل ہے، پاکستان، افغانستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے، پاکستان مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہے۔

مزید جانیے : افغانستان میں پائیدار امن ہی استحکام کا واحد راستہ ہے،شاہ محمود

اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور باہمی رابطے بڑھانے، کاسا ایک ہزار اور دیگر منصوبے بروقت مکمل کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔
وزیر اعظم اور افغان صدر نے راہداری اور باہمی تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کیا۔

 افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، عمران خان نے مہمان صدر سے کابینہ ارکان کا تعارف کرایا، بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔

جس کے بعد افغانستان اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان جبکہ اشرف غنی نے افغان وفد کی قیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان آمد پر افغان صدر اشرف غنی کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

افغان صدر اشرف غنی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل، تجارت میں اضافے، معیشت، سرمایہ کاری کے فروغ، مواصلات اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں میں امن و اخوت کیلئے افغانستان پاکستان حکمت عملی کو عوام کی بہتری کیلئے بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔

افغان صدر دو روزہ دورہ پاکستان میں کل (جمعہ کو) لاہور جائیں گے، جہاں وہ گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔ افغان صدر بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے اور اسی شام لاہور سے واپس افغانستان روانہ ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube