انٹر بينک مارکيٹ ميں ڈالر کی قدر ميں اتار چڑھاؤ برقرار

June 27, 2019

 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 34 پیسے اضافے سے 163 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے، کاروبار کے دوران ڈالر 164 روپے 50 پیسے تک ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہونے سے 164 روپے کا ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 34 پیسے مہنگا ہوا اور 163.50روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 160 روپے تک پہنچ گیا

 کاروبار کے دوران ڈالر 164.50 روپے تک ریکارڈ کیا گیا۔2 روز میں ڈالر6روپے52 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔