افغانستان میں پائیدار امن ہی استحکام کا واحد راستہ ہے،شاہ محمود

June 27, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں مواصلات، توانائی، ثقافت اورعوامی روابط بہتر بنانے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو دورہ پاکستان میں افغان صدر اشرف غنی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے ملکوں میں تجارت میں اضافے، معیشت، سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران مواصلات، توانائی، ثقافت اورعوامی روابط بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے دورہ سے دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے، دورے سے دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں مدد ملے گی۔

افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ افغان صدراشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے،پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ افغان امن عمل کیلئے مصالحانہ کردار ادا کرتے رہیں گے، افغانستان میں پائیدار امن ہی استحکام کا واحد راستہ ہے۔