لاہور کے فيروز پور روڈ پر بيکری ميں دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ صبح سويرے ہوا، جس سے پوری بيکری تباہ ہوگئی، نوعيت جاننے کيلئے تحقيقات کا آغاز کرديا گيا ہے۔ گيس ليک ہوئی يا سلنڈر پھٹا؟، لاہور کے علاقے فيروز پور روڈ کی بیکری میں پراسرار دھماکے نے ہر چیز تباہ کردی،...
لاہور کے فيروز پور روڈ پر بيکری ميں دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ صبح سويرے ہوا، جس سے پوری بيکری تباہ ہوگئی، نوعيت جاننے کيلئے تحقيقات کا آغاز کرديا گيا ہے۔
گيس ليک ہوئی يا سلنڈر پھٹا؟، لاہور کے علاقے فيروز پور روڈ کی بیکری میں پراسرار دھماکے نے ہر چیز تباہ کردی، صبح سویرے پیش آنے والے واقعے میں 12 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق عملے نے بيکری کھول کر صفائی کا آغاز ہی کيا تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا، شدت اتنی تھی کہ سامان سڑک پر بکھر گيا۔
امدادی ٹيموں نے تمام زخميوں کو سروسز اسپتال منتقل کيا، جن ميں سے ايک کی حالت تشويشناک ہے، دھماکے کی نوعيت تحقيقات کے بعد واضح ہوگی۔
دھماکے کے باعث بيکری سے ملحقہ دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔