Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

گھریلو ملازمہ نے لیگی ایم پی اے پر تشدد کا الزام لگادیا

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 26, 2019 | Last Updated: 3 years ago

فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ کا لیگی ایم پی اے پر تشدد کا الزام طاہر جمیل نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے دونوں ملازماؤں پر گھر سے سامان چوری کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

فیصل آباد میں چودہ سالہ گھريلو ملازمہ نے لیگی ایم پی اے طاہر جمیل اور ان کے اہل خانہ پر مار پیٹ کرنے کا الزام لگادیا ، متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ گھر کے سب کام کرتی تھی، اس کے باوجود طاہرجمیل مارتے تھے ۔

دوسري جانب ايم پي اے طاہرجمیل نے الزام کو مسترد کرکے الٹا دونوں ملازماؤں پر گھر سے سامان چرانے کا الزام عائد کرديا ۔

انہوں نے ميڈيا کو سی سی ٹی وی ويڈيو بھي دي جس میں دونوں لڑکیوں کو شاپر اٹھائے گھر سے جاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ملازمہ کو تحویل میں لے کر میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube