ہوم   >  پاکستان

سندھ کے سرکاری اساتذہ کے تبادلے اور تعیناتی پر پابندی عائد

4 months ago

وزيرِ تعليم سندھ سردار شاہ کا نئے تعليمي سيشن سے پہلے بڑا فيصلہ کرتے ہوئے سرکاري اساتذہ کي ٹرانسفرز اور پوسںٹنگز پر مکمل پابندي لگادي۔ کہتے ہيں پريشر برداشت نہيں کروں گا، ايم پي ايز اور ديگر لوگ بھي مجھ سے اب سفارشيں کرنا بند کرديں۔ وزيرِ تعليم سندھ سردار شاہ نے سندھ کے سرکاري...



وزيرِ تعليم سندھ سردار شاہ کا نئے تعليمي سيشن سے پہلے بڑا فيصلہ کرتے ہوئے سرکاري اساتذہ کي ٹرانسفرز اور پوسںٹنگز پر مکمل پابندي لگادي۔ کہتے ہيں پريشر برداشت نہيں کروں گا، ايم پي ايز اور ديگر لوگ بھي مجھ سے اب سفارشيں کرنا بند کرديں۔


وزيرِ تعليم سندھ سردار شاہ نے سندھ کے سرکاري اسکولوں کے اساتذہ کیلئے تين سالوں تک ٹرانسفر پوسٹنگز پر پابندي عائد کردي ہے۔


وزيرِ تعليم سندھ نے انکشاف کیا کہ انہيں ايم پي ايز کي ہر جگہ سے سفارشيوں کي کالز آتي ہيں 100 ميں سے 95 فيصد سفارشيں مانني پڑتي ہيں۔


سردار شاہ کہتے ہيں کہ جن اسکولوں ميں طلبہ کي تعداد کم ہے اساتذۃ زيادہ ہيں وہاں سے اساتذہ کو ان اسکولوں ميں تعينات کيا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں ميں اساتذہ کي ضرورت ہے پريشر برداشت نہيں کيا جائے گا، اگر زيادہ پريشر ديا تو وزارت چھوڑنے کا بھي عنديہ دے ديا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں