وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیر بحال

June 26, 2019

پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیروں کو بحال کر دیا۔

اس سے قبل 13 جون کو پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے 2 معاونین خصوصی اور3 مشیروں کی تعیناتی معطل کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی خوشدل خان نے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلیٰ نے خلاف ضابطہ 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیروں کو تعینات کر رکھا ہے جن میں مشیر سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش، معاون خصوصی برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر، مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش، مشیر صنعت و تجارت عبدالکریم  اور مشیر توانائی حمایت اللہ شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت پشاور ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ مشیروں اور معاونین خصوصی کے خلاف درخواست مقررہ وقت پر جمع نہیں ہوئی، اس لیے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

عدالت نے مشیروں اور معاونین کو بحال کرتے ہوئے ان کے خلاف  دائر درخواست بھی خارج کردی