ہوم   >  پاکستان

سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، ایک سال میں 21،500 روپے اضافہ

4 months ago

سونے کی قیمت ایک سال کے دوران 21 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 81 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، آج فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 81 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونا 5 ہزار 500 مہنگا ہوچکا ہے۔

کراچی صراف ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا مزید 500 روپے فی تولہ اضافے سے 81 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونا 428 روپے مہنگا ہونے کے بعد 69 ہزار 444 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر فی اونس کم ہوگئی، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر سونا 1404 ڈالر پر آیا گیا۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 910 روپے جبکہ 10 گرام 780 روپے میں فروخت ہورہی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 15.28 ڈالر ہوگئی۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2018ء سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت 21 ہزار 500 روپے بڑھ چکی ہے جبکہ اس دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 178 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں