Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

اسلام آباد کے چڑیا گھر کے مگر مچھ کی فریاد سن لی گئی

SAMAA | - Posted: Jun 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں مگر مچھ کے آنسو آخر کام کر ہی گئے، محکمہ جنگلی حیات کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو 3 دن کے اندر مگر مچھ کی جان بچانے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر مگرمچھ کو...

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں مگر مچھ کے آنسو آخر کام کر ہی گئے، محکمہ جنگلی حیات کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو 3 دن کے اندر مگر مچھ کی جان بچانے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر مگرمچھ کو کچھ ہوا تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں مگر مچھ کی جان پر بن آئی، انتظامیہ نے لوگوں کی تفریح کیلئے مگر مچھ تو رکھ لیا مگر دیکھ بھال پر ذرا توجہ نہ دی۔ جنگلی حیات کے ماہرین نےعدالت کو بتایا کہ صورتحال یہی رہی تو مگرمچھ کی جان بھی جا سکتی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو 3 دن کے اندر اندر مگر مچھ کی جان بچانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ چڑیا گھر انتظامیہ کہہ چکی ہے کہ اس کے پاس مگر مچھ کی دیکھ بھال کیلئے فنڈز ہی نہیں، بے زبان جانور کو کہیں منتقل کرنا ہے یا کوئی اور اقدام اٹھانا ہے، عدالت نے حکومت کو وائلڈ لائف اور چڑیا گھر انتظامیہ سے مل کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 29 جون کو رپورٹ طلب کرلی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بے زبانوں کے حقوق ہم سے زیادہ ہیں مگر مچھ یا کسی بھی جانور کو نقصان پہنچا تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے، اگر فنڈز نہیں ہیں تو جانوروں کو کسی اور چڑیا گھر یا پناہ گاہ میں منتقل کردیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube